Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: کورونا سے 13 افراد جاں بحق

شائع 16 مئ 2020 06:07pm

سندھ میں کورونا میں مبتلا مزید تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چھ سو چوہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے چار سو نوے کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا سے متعلق اجلاس میں بتایا کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد پندرہ ہزار پانچ سو نوے ہے اور اب تک دو سو اڑسٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔